Tuesday 12 December, 2017

پنجاب میں بچت اسکیم کے تحت سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد


لاہور: (کوہ نور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی بچت اسکیم کے تحت لگائی گئی اور سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق گریڈ ایک سے 20 تک آسامیوں پر ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں پر کنسلٹنٹ بھرتی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھی نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 14 ستمبر تک مشتہر آسامیوں پر بھرتی مکمل کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اہم آسامیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پروگرام گائیڈ