Saturday 21 October, 2017

کراچی میں پانی بحران کا خطرہ، 16 اکتوبر کو پانی نہیں ملے گا


کراچی : (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر پر پانی بحران کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، واٹر بورڈ کراچی نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ 16اکتوبرکوصبح 6 سےشام6بجےتک پانی کی فراہمی بندرہےگی۔ کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ پیر کے دن دھابیجی اور گھارو سے سپلائی بند رہے گی، بجلی تعطل کے باعث دھابیجی،گھارواسٹیشنز سے پانی سپلائی نہیں ہوگا اور بارہ گھنٹے تک شہر کو پینتیس کروڑ گیلن پانی نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی کے ترقیاتی کام کے سبب پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بند رہے گی، 350سے400ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی سےتمام علاقے متاثر ہونگے۔ واٹر بورڈ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری پانی کی قلت سے محفوظ رہنے کیلئے پانی کا ذخیرہ کرلیں۔

پروگرام گائیڈ