Tuesday 12 December, 2017

آسٹریلیا :پہلی سولر چیلنج کار ریس ہالینڈ کے نام


ایڈیلیڈ (کوہ نور نیوز) آسٹریلیا میں ہونے والی پہلی سولر چیلنج کار ریس ہالینڈ نے جیت لی ۔ ایڈیلیڈ کی سڑکوں پر خصوصی سولر کار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔ پہلی سولر چیلنج کار ریس کا آسٹریلیا میں انعقاد کیا گیا ۔ ڈرائیورز نے خوب برق رفتاری دکھائی ۔ سورج کی حرارت سے چلنی والی منفرد گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ سرخ ، پیلی اور سفید کاروں پر سوار ڈرائیورز نے جیت کیلئے خوب زور لگایا ۔ ہالینڈ کی ٹیم نونا نائن سب سے پہلے منزل پر پہنچی ۔ ڈچ کھلاڑیوں نے سولر کار کے گرد جمع ہو کر فتح کا بھرپور جشن منایا ۔

پروگرام گائیڈ