Saturday 21 October, 2017

جس نے جب بھی مارشل لاء کی حمایت کی، غلط کام کیا: سعد رفیق


لاہور: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس نے جب بھی مارشل لاء کی حمایت کی، غلط کام کیا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مارشل کی مخالفت تو کرتی ہیں مگر اپنی صفیں منظم نہیں کرتیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج، بیور وکریسی اور میڈیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا قومی اداروں کا باہمی اعتماد ہی ملکی سالمیت اور ترقی کی ضمانت ہے، ایک دوسرے کونیچا دکھانے کی کوشیں بالآخر ملک کو نیچا لے جاتی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سب نے غلطیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے، سب کوملکر پاکستان کومضبوط بنانا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، ایٹمی دھماکوں کے بعد نوازشریف عالمی سامراج کے لئے ناقابل قبول بن چکے تھے۔

پروگرام گائیڈ