Saturday 21 October, 2017

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا، رضا ربانی


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) نیشنل پریس کلب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ، ریاست،70 سال گزرنے کے بعد بھی بھٹکے ہوئے ہیںٕ، تاریخی اثاثوں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو اور کیا بات کریں، ہم نے نثار ناسک، حبیب جالب، فیض احمد فیض اور جون ایلیا جیسے لوگوں کو بھلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو اپنے ماضی، کلچر اور ثقافت سے کاٹ ڈالا جبکہ اداروں کو مضبوط اور آئین کی حکمرانی نہیں ہونے دی گئی۔ رضا ربانی نے کہا کہ معاشرے کی ریڑتھ کی ہڈی تین قوتیں طلبہ مزدور اور دانشوروں کو ریاست نے غیر فعال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوابی بنانیے وزارتوں اور راولپنڈی میں نہیں بلکہ حبیب جالب نثار ناصر جیسے لوگ بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ جامعات میں دہشتگ رد پیدا ہو رہے ہیں حالانکہ اس کا بیج ضیاء کے دور میں بویا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا، اپنی کوتا ہیوں کو کنٹرول کرنے کا ہمیں جائزہ لینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزیت پارلیمان کی ہے، بجٹ بنناہے تو پارلیمان سے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد مقرر ہونی ہے تو پارلیمان سے۔

پروگرام گائیڈ