Thursday 14 December, 2017

شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں، عمران خان کا ٹوئٹ


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کواپنی دولت کا حساب دینا چاہئے، شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں۔ برطانوی حکام کرمنل فنانس ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کرسکتےہیں، قانون غیر ملکی بیورو کریٹس، سیاستدانوں کی غیرقانونی دولت سے متعلق ہے اور اس قانون کے تحت غیر ملکی بیورو کریٹ اور سیاستدانوں کے برطانیہ میں زیر گردش غیر قانونی پیسے کو ضبط کیا جائے گا۔ یاد رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور گرفتارکرکے چھبیس اکتوبرکوپیش کرنےکاحکم دیا جبکہ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے عمران خان کےخلاف فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پروگرام گائیڈ