Tuesday 12 December, 2017

عمران خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو جائیں: خورشید شاہ کا مشورہ


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں کا احترام کریں اور الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر یہ بات ثابت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نواز شریف کے لیے نیا پنڈورا بکس کھولا ہے، ہمارے آخری پیغمبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سب کے نبی تھے، ایک چیز جو سیٹل ہو چکی ہے اسکو اب اٹھانا صحیح نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں لوگ شو کر کے دکھاتے ہیں کہ ہم ہی سب کچھ ہیں، ہم اس بل کو ایک شخص کا بل سمجھتے ہیں، اس لیے مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ایک شخص کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ سے بل منظور کیا گیا، ایسا بل منظور ہونا پارلیمنٹ کی بد قسمتی ہے، سپریم کورٹ میں بل کو چیلنج کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کے پاس بل کیلئے بھاری اکثریت تھی، سپریم کورٹ ایک دائرے میں رہ کراس کی تشریح کر سکتی ہے۔

پروگرام گائیڈ