Saturday 21 October, 2017

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری


کراچی : (کوہ نور نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی ، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ ترجمان کے مطابق امیر البحرنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ خیال رہے کہ پاک بحریہ کی کمان سنبھالنےکے بعد نیول چیف کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ یاد رہے اس سے قبل نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم شاہدخاقان سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔

پروگرام گائیڈ