Saturday 21 October, 2017

عدالت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے، چودھری نثار


ٹیکسلا: (کوہ نور نیوز) تیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا موقف پہلےدن سے یہ رہا ہےکہ ملک میں جمہوریت اور رول آف لا ہے، اگر ہم سمجھتےہیں ایک عدالت سے انصاف نہیں ہوا تو دوسری عدالت جانا چاہیے۔ چودھری نثار نے کہا کہ ہمیں عدالت میں اپنا کیس زور شور سے لڑنا چاہیے، عدالت کے فیصلوں پر انصاف عدالت سے ہی مل سکتا ہے، محاذ آرائی ملک اور نواز شریف کے لیے درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی مشترکہ آپریشن کی تجویز زیر غور ہے تو اسے دو طرفہ ہونا چاہیے، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ افغانستان میں ایسے گروپ ہیں جو آپریٹ کررہے ہیں، ہماری سیکیورٹی فورسز میں آپریشن کرنیکی صلاحیت ہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی پانچویں بڑی فوج ہے۔

پروگرام گائیڈ