Tuesday 12 December, 2017

پاک فوج نے 5 غیر ملکی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا


راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پاکستانی فوج نے پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا ہونے والے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کروالیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یرغمالیوں میں ایک کنیڈین، ان کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں جنہیں دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کروایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکیوں کو دہشت گردوں نے 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا جبکہ بازیابی کے لیے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کو ان کی پاکستان منتقلی کی معلومات دیں جو طویل عرصے سے انہیںتلاش کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ان یرغمالیوں کو افغانستان میں ہی رکھا۔

پروگرام گائیڈ