Saturday 21 October, 2017

نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہوگئی


نئی دلی: (کوہ نور نیوز) بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت دلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی سیکریٹریٹ کے باہر سے چوری ہوئی ہے اور اس واقعے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے تاہم فوری طور پر گاڑی چوری کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو نیلے رنگ کی ویگون گاڑی 2014 میں تحفے میں ملی تھی اور واقعے سے قبل ان کے سیاسی کارکن وندانا سنگھ کے زیراستعمال تھی۔

پروگرام گائیڈ