Thursday 14 December, 2017

سعودی شخص نے اپنی ہی موت کی ویڈیو ریکارڈنگ بنا ڈالی


لاہور: (کوہ نور نیوز) سعودی عرب میں خوفناک حادثے کے وقت بنائی گئی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سعودی عرب میں ہائی وے پر دو افراد تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے اور ساتھ ساتھ ویڈیو سنیپ چیٹ بھی کر رہے تھے اسی دوران ان کی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دونوں افراد اونچی آواز میں میوزک سنتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ ان کا دھیان جب اپنی ویڈیو ریکارڈنگ کی طرف تھا اسی دوران گاڑی کو حادثہ پیش آ جاتا ہے جس میں ایک شخص موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پروگرام گائیڈ