Tuesday 12 December, 2017

سپین میں یورو فائٹر طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک


لاہور: (کوہ نور نیوز) سپین میں ملٹری پریڈ کے فوری بعد یورو فائیٹر جیٹ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ سپین کے قومی دن کے موقع پر دارالحکومت میڈرڈ میں پریڈ ہوئی جس میں فوجی دستوں کے ساتھ چار یورو فائیٹرز جیٹ نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ سپین کی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ مارچ پاسٹ کے بعد جنوب مغربی علاقے میں واقع ملٹری بیس کے قریب پیش آیا۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں جہاز کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

پروگرام گائیڈ