Tuesday 12 December, 2017

دبئی: پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی


لاہور: (کوہ نور نیوز) پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی، ٹرافی کی رونمائی کپتان سرفرازاحمداوراوپل تھرنگانے کی۔ شاہینوں اور لنکن ٹائیگرز نے ون ڈے سیریز کے لیے کمر کس لی، پاکستان کی قیادت سرفراز احمد اور سری لنکا کی اوپل تھرنگا کریں گے۔ دبئی میں قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی، کوچ اسٹیو رکسن نے فیلڈنگ کے گُر سکھائے۔ حسن علی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے کی شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ کپتان سرفراز کہتے ہیں کہ ون ڈے سیریز کیلئے نئے کھلاڑیوں نے جوائن کر لیا ہے، امید ہے اچھے نتائج دیں گے۔

پروگرام گائیڈ