Tuesday 12 December, 2017

پاکستان نے تمام تررکاوٹوں کے باوجود خطے کے امن کیلیے بہت کچھ کیا،آرمی چیف


راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ایلس جی ویلس اور امریکی سفیرڈیوڈ ہیل بھی شامل تھے جب کہ امریکی وفد نے جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور آرمی چیف نے امریکی وفد کو خطے کی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے خطے کے امن کے لیے بہت کچھ کیا جب کہ پاکستانی عوام کےعزم کے مطابق امن کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پروگرام گائیڈ