Saturday 21 October, 2017

پی آئی اے کا مخصوص روٹس پر کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کا اعلان


لاہور: (کوہ نور نیوز) پی آئی اے کے مالی بحران کے بعد حکام پی آئی اے کی بحالی کے منصوبوں میں مصروف ہیں اور اسکے لیے مزید نئے روٹس بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز کو مالی بحران سے نجات دلانے کے لیے کراچی سے بنکاک کے سفر کے لیے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی جا رہی ہے جسکا مقصد پی آئی اے کو موجودہ بحران سے نکالنا ہے۔ کرایوں میں کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی جو کہ 30 نومبر 2017ء تک رہے گی۔ پی آئی اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی کی فلائٹ پی کے 755 بدھ کے روز سیالکوٹ سے ریاض جا رہی تھی، اسکی کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں ہوئی، پرواز کے کارگو میں ہلکا سا دھواں محسوس کیا گیا تھا جس کے بعد پائلٹ نے حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے پرواز کو لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا جس کے بعد مکمل چیکنگ کے بعد پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں ہوئی جیسا میڈیا میں دکھایا گیا۔

پروگرام گائیڈ