Saturday 21 October, 2017

پنجاب اسمبلی: قائمہ کمیٹی کا اجلاس، انٹری ٹیسٹ ختم کرنیکی تجویز


لاہور: (کوہ نور نیوز) میڈٰیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک ہونے کے بعد انٹری ٹیسٹ کے نظام پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ایک سپیشل قائمہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ آج پنجاب اسمبلی کی سپیشل قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ارکان نے معاملے پر غور کے بعد انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ ارکان نے پیپر لیک ہونے کے معاملے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

پروگرام گائیڈ