Tuesday 12 December, 2017

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہری زخمی


راولاکوٹ: (کوہ نور نیوز) بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پاکستانی شہری 46 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

پروگرام گائیڈ