Sunday 22 October, 2017

آصف زرداری کا کرپشن کی بات کرنا قیامت کی نشانی ہے، عمران خان


پشاور: (کوہ نور نیوز) عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری چار دن سے پشاور کے چکر لگا رہے ہیں اور زرداری کرپشن کی بات کررہا ہے جسے میں قیامت کی نشانی سمجھتا ہوں، زرداری کہہ رہا ہے کہ پختون خوان میں بہت زیادہ کرپشن ہے تو زرداری تم پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ رزداری تم بہت بڑے ڈاکو ہو اور میں سندھ آرہا ہوں ، لوگوں کو تیار کررہا ہوں تاکہ خوف کی زنجیریں ٹوٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ٹیکس دیتی ہے اور یہ ڈاکو ملک کا پیسہ لے کر باہر لے جاتے ہیں ، نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو میں بتاتا ہوں کہ اس لیے نکالا کہ 300 ارب قوم کا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں اقامہ کی وجہ سے نکالا گیا تو ان کا منی لانڈرنگ کا طریقہ ہی اقامہ ہے جس ذریعے سے پیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد کی عدالت پر ہلہ بولا جس میں جج جان بچا کر باہر بھاگا کیوں کہ ان کی کوشش ہے کہ احتساب سے بچ جائیں، اگر منی لانڈرنگ میں نواز شریف کو سزا ہوجاتی ہے تو 300 ارب روپے سے زیادہ پیسہ ضبط ہوکر پاکستان آجائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اپنا پیسا بچانے کے لیے سپریم کورٹ اور فوج کو بدنام کررہے ہیں۔ چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے پختون خوا پر بڑا ظلم کیا ہے اور کے پی کے اور فاٹا کے انضمام کی مخالفت کی لیکن اب ہم پرویز خٹک کے ساتھ مل کر فاٹا کے انضمام کے لیے پورا زور لگائیں گے۔

پروگرام گائیڈ