Sunday 22 October, 2017

برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتا ہے،جنرل نکولس


راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی جنرل سرنکولس پیٹرک سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل نکولس نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل قدرہیں، برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتاہے، خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

پروگرام گائیڈ