Sunday 22 October, 2017

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشوں کے ڈیرے


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) شہرِ اقتدار میں منشیات فروش بے لگام ہو گئے۔ تعلیمی اداروں میں دھندا عروج پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے اردگرد ڈیرے لگائے منشیات فروش دن دیہاڑے نوجوانوں کی رگوں میں زہر اتار رہے ہیں۔ سٹوڈنٹس آتے ہیں، مال لیتے ہیں، جوتوں میں چھپاتے ہیں اور نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت اور استعمال پر اب تک 37 مقدمات درج ہو چکے ہیں لیکن ڈرگ مافیا اب بھی بے قابو ہے۔

پروگرام گائیڈ