Tuesday 12 December, 2017

لینوو کمپنی نے دو نئے کم قیمت ٹیب متعارف کرا دیئے


لاہور: (کوہ نور نیوز) لینوو کمپنی نے ٹیب 7 اور ٹیب 7 ایسینشیل لانچ کر دیے ہیں۔ ٹیب 7 میں 7 انچ آئی پی ایس ڈسپلے، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک پراسیسر دیا گیا ہے۔ ٹیب میں 1 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ٹیب کے کیمرہ سیٹ اپ میں 2 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ ڈولبائے ایٹموس ٹیکنالوجی کو بھی ٹیب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیب 7 ایسینشیل کے فیچرز ٹیب 7 جیسے ہی ہیں البتہ پراسیسر اور ریزولوشن میں تبدیلی کی گئی ہے اور ریزولوشن کو کم کر دیا گیا ہے۔ لینوو ٹیب 7 کی قیمت 99.99 ڈالرز( تقریباً 10500 پاکستانی روپے) اور ٹیب 7 ایسینشیل کی قیمت 79.99 ڈالرز(تقریباً 8500 پاکستانی روپے) ہے اور انہیں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔

پروگرام گائیڈ