Tuesday 12 December, 2017

نیب کا اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی لندن سے تصدیق کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجا گیا ہے۔ اب پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ ہسپتال اور ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کرائے گا۔ احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی لندن سے تصدیق کرائی جائے۔ یاد رہے کہ عدالت اثاثہ جات ریفرنس میں عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے۔

پروگرام گائیڈ