Tuesday 12 December, 2017

نیچرل مسٹر اولمپیا میں سلور میڈل جیتنے والے تن ساز نوید بٹ کی وطن واپسی


لاہور: (کوہ نور نیوز) پولیو کا شکار قومی تن ساز نوید بٹ نے ثابت کر دیا کہ ہمت اور جذبہ ہو تو کوئی چیز کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ باہمت باڈی بِلڈر نے امریکا میں ہونے والے نیچرل مسٹر اولمپیا ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نوید بٹ کا کہنا تھا ایونٹ میں 40 سے زائد ملک شریک تھے جن میں 5 بھارتی بھی تھے لیکن کامیابی ان کے حصے میں آئی۔ نوید بٹ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ قومی تن ساز نے حکومت سے امداد نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مالی مدد ملے تو مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

پروگرام گائیڈ