Tuesday 12 December, 2017

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ


کراچی: (کوہ نور نیوز) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے مقامی منڈی میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کے اضافے سے 54 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے کے اضافے سے 46 ہزار 542 روپے کا ہو چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1293 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شادی کے سیزن میں سونے کی خریداری کے لئے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

پروگرام گائیڈ