Saturday 16 December, 2017

سری لنکن آرمی کی ویمنز ہاکی ٹیم پاکستان آئے گی


لاہور: (کوہ نور نیوز) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد اب آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی سری لنکا کی میزبانی کرنے کے لیے ویمنز ونگ کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم 2018 کے ابتدائی ایام میں لاہور کا دورہ کرے گی اور میزبان ملک کی مختلف ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، یہ میچز پنجاب، واپڈا، آرمی، پی ایچ ایف الیون اور لاہور کالج کی ٹیموںکے ساتھ کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ لاہور کی خواتین ہاکی اکیڈمی نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان سائیڈ کے خلاف 3میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، دورے کے دوران ہی سری لنکا نے بھی پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سینئر نائب صدر پروین سکندر گل کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا دورۂ پاکستان خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف پلیئرز کو کھیلنے کے مواقع ملیں گے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت اور دوستی میں بھی اضافہ ہوگا۔

پروگرام گائیڈ