Saturday 16 December, 2017

پشاورائیرپورٹ پر دبئی سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


پشاور: (کوہ نور نیوز) پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے ایک کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے طاہرعلی نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سونے کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے، ملزم طاہرعلی نے سونا اپنے جوتوں میں چھپا رکھا تھا اور اس کا تعلق صوابی سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پروگرام گائیڈ