Saturday 16 December, 2017

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے جواب طلب


کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم سمیت گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں مسلح ملزمان نے شہریوں کو بھی زخمی کیا۔ کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، چھینے گئے موبائل فون پولیس کی سرپرستی میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ سی پی ایل سی چھینے گئے موبائل فون کو بلاک نہیں کرتی۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا سننے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، سی پی ایل سی چیف اور تمام ڈی آئی جیز سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت کی جانب سے تمام فریقین کو 10 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پروگرام گائیڈ