Saturday 16 December, 2017

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے کنٹینر یارڈ میں لگی آگ کئی گھنٹے بعد بھی بے قابو


کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائشی کالونی سے متصل ’کے پی ٹی‘ کے کنٹینر یارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دور سے ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ فائربریگیڈ کی 6گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم 2 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

پروگرام گائیڈ