Tuesday 12 December, 2017

سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی


کراچی: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کے اضافے سے 1276ڈالرکی سطح پرپہنچ گئی۔ جس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 43 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 53 ہزار 850 اور دس گرام 46 ہزار 157 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت790 اور دس گرام 677 روپے 14پیسے پرمستحکم رہی۔

پروگرام گائیڈ