Saturday 16 December, 2017

سلمان روتی ہوئی کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے


ممبئی: (کوہ نور نیوز) کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ دونوں اداکار ان دنوں زور و شور سے اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ایونٹس اورشوز میں شرکت کررہے ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ’ڈانس چیمپئن‘ نامی رئیلیٹی شو میں شرکت کی جہاں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران کترینہ کیف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہوئی فلم ’تیرےنام‘ کے گانے پر شو میں شریک کنٹیسٹنٹ نے پرفارمنس دی۔ جسے دیکھ کر کترینہ اتنی جذباتی ہوگئیں کہ روپڑیں اور شو کی شوٹنگ روکنی پڑگئی۔ بہت کوششوں کے باوجود جب کترینہ چپ نہ ہوئیں تو سلمان نے اسٹیج پرآکراپنی فلم ’سلطان‘ کے گیت ’جگ گھومیا‘ پر ڈانس شروع کردیا جسے دیکھ کر کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ واضح رہے کہ دونوں کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ 2013 کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے اور یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

پروگرام گائیڈ