Saturday 16 December, 2017

میرے والد پاکستانی ہیں اور مجھے اس پرفخر ہے، میئر لندن صادق خان


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کے الحمرا ہال میں لندن کے میئر صادق خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں ملنے والی عزت پر سب کا بے حد مشکور ہوں۔ پاکستان میں قابل ستائش ترقی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مستقبل بہت بہتر ہے۔ پاکستان لندن سمیت دنیا بھر کی معیشت میں بہتر جگہ پاسکتا ہے۔ صادق خان نے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ رواں سال لندن میں دہشت گردی کے 4 واقعات پیش آئے۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے والد کے پاکستانی ہونے پر کہا کہ میرے والد پاکستانی ہیں اور مجھےاس پر فخر ہے۔

پروگرام گائیڈ