Saturday 16 December, 2017

سی ویو طالبعلم قتل کیس میں پیش رفت، ملزم خاور برنی کے 3 کزنز گرفتار


کراچی: (کوہ نور نیوز) سی ویو پر طالبعلم کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ مرکزی ملزم خاور برنی کے تین کزنز باقاعدہ گرفتار کر لئے گئے۔ تینوں کزنز حیدر، حسنین اور رضا دوسری جیپ میں سوار تھے۔ مقدمے کے مرکزی ملزم خاور سمیت اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں گارڈ عبدالرحمان بھی شامل ہے۔ مقدمے میں انتہائی مطلوب 2 ملزمان حماد اور دانش کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان گاڑی کا شیشہ توڑنے اور فائرنگ کرنے میں براہ راست ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق، برآمد ہونے والی نائن ایم ایم پستول کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ اس کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

پروگرام گائیڈ