Saturday 16 December, 2017

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کا قتل، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج


کراچی: (کوہ نور نیوز) ملیر سعود آباد کی رہائشی علینہ کے گھر کا دروازہ بجا تو اس نے دروزاہ کھولا۔ 2 نقاب پوش ملزمان گھر میں گھسے۔ دونوں کے ہاتھوں میں پستول تھے، کہنے لگے پیسے اور زیور نکالو۔ علینہ کے گلے میں الماری کی چابی لٹکی تھی۔ ملزمان نے چابی مانگی۔ علینہ نے دینے سے انکار کیا۔ اس کی بہن علوینہ نے چھری اٹھا کر ملزمان کو ڈرانے کی کوشش کی۔ ملزمان نے چھری چھین کر علینہ کے گلے پر پھیر دی۔ بہن کی حالت دیکھ کر علوینہ نے شور مچایا لیکن کوئی مدد کے لئے نہ آیا۔ ملزمان آدھ گھنٹے تک گھر میں رہے۔ علینہ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے اس کی بڑی بہن علوینہ کو دوپٹے سے باندھ دیا۔ جاتے ہوئے دھمکی دی کہ پولیس یا میڈیا کو بیان دیا تو روڈ پر قبر بنا دیں گے۔ علوینہ کے والد محمد ندیم کا کہنا ہے کہ میری پندرہ روز قبل دو لاکھ کی کمیٹی نکلی تھی، پچاس ہزار روپے میں نے خرچ کر لئے تھے۔ ڈیڑھ لاکھ روپے الماری میں تھے۔ علوینہ کے بیان پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس حاصل کر کے فرانزک لیب بھجوا دیئے۔

پروگرام گائیڈ