Saturday 16 December, 2017

الیکشن کمشن: 30 لاکھ مرحوم ووٹرز کی انتخابی فہرستوں میں موجودگی کا نوٹس


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے متعلقہ سیکشن سے استفسار کیا ہے کہ گزشتہ 5 برس میں مرنے والے کتنے افراد کو انتخابی فہرستوں سے نکالا گیا؟ یہ بھی پوچھ لیا کہ وفات پانے والوں کے نام نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ پاکستان میں اموات کی سالانہ شرح کے حساب سے 5 سال میں فوت ہونے والوں کی تعداد 37 لاکھ 50 ہزار بنتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس عرصے میں صرف 7 لاکھ ووٹرز کے نام نکالے ہیں۔ 30 لاکھ کے قریب مرحومین ابھی تک انتخابی فہرستوں میں موجود ہیں۔

پروگرام گائیڈ