Tuesday 12 December, 2017

نااہل شخص سپریم کورٹ پرتابڑتوڑحملے کررہا ہے کارروائی کی جائے، درخواست دائر


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست وصول کرلی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے ایبٹ آباد جلسے میں ججز کیخلاف توہین آمیزخطاب کیا، نوازشریف کی گفتگو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے وزیرمملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے ججز کارویہ غیرآئینی ہے، جلسےکےدوران نوازشریف ہجوم کو ججز کے کیخلاف اکساتے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا کہ حکومتی وزرااپنےحلف نامےکی خلاف ورزی کررہےہیں، پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ نااہل شخص سپریم کورٹ پرتابڑتوڑحملے کررہاہے، کارروائی کی جائے۔

پروگرام گائیڈ