Saturday 16 December, 2017

کارکن کال کا انتظار کریں، کنٹینر بھی تیار رکھیں: طاہر القادری کی ہدایت


لاہور: (کوہ نور نیوز) باقر نجفی رپورٹ کی اشاعت پر اپنے ردعمل میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مشاورت کے عمل میں ہیں، عجلت میں کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے، کارکن تیار رہیں اور کال کا انتظار کریں۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ کارکن کنٹینر بھی تیار رکھیں، ابھی تک مجھے اصل کاپی دستیاب نہیں ہو سکی، ہمارے وکلاء رپورٹ کا مطالعہ کر رہے ہیں، میں نے رپورٹ کی سرکاری کاپی کا مطالعہ کر لیا ہے، کل وکلاء اور کور کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ ہو گی، عدالتی حکم کے بعد اصل رپورٹ تک رسائی حاصل کرینگے، رپورٹ میں درج تاریخ سے شکوک پیدا ہوتے ہیں، حکومت کہہ رہی ہے کہ رپورٹ نے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، حکومتی ترجمان پروپیگنڈا کر رہے ہیں، رپورٹ شہباز شریف اور رانا ثناء کو مجرم قرار دینے کیلئے کافی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بیریئرز لگے تھے، بیریئر لگانے کی درخواست ہم نے نہیں، اہل علاقہ نے کی تھی، یہ سب کچھ جسٹس باقرنے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے، رپورٹ میں لکھا ہے کہ 3 سال سے حکومت بیریئرز کی حفاظت کر رہی تھی۔

پروگرام گائیڈ