Saturday 16 December, 2017

ایک ٹوئیٹ نے نوجوان کی قسمت بدل دی


لاہور: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) منگل کو ٹوئٹر نے 2017 کی سب سے زیادہ ری ٹوئیٹس ہونے والی ٹوئیٹس کی فہرست جاری کی اور اس میں وینڈی ولکرسن کی ٹوئیٹ سرفہرست ہے۔ چکن نگٹس کو مفت حاصل کرنے کے شوق نے ایک نوجوان کو دنیا بھر میں مشہور کر دیا جبکہ ٹوئٹر بھی اس کی صلاحیت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ طالبعلم نے چار اپریل کو ایک معروف امریکی فاسٹ فوڈ سے پوچھا کہ اگر ایک سال کے لیے مفت چکن نگٹس حاصل کرنے ہوں، تو کیا کرنا ہو گا؟ جس کے جواب میں امریکی فاسٹ فوڈ چین نے اس لڑکے کو اس کی ٹوئیٹ کو 18 ملین بار شیئر ہونے کا چیلنج رکھا۔ طالبعلم کارٹر ولکرسن نے اس ہدف کو عبور کرنے کیلئے #NuggsForCarter کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مفت نگٹس حاصل کرنے کیلئے اپنی ٹوئٹر مہم کا آغاز کیا جو کامیاب ہو گیا۔ اس کامیابی کے بعد فاسٹ فوڈ چین نے سال بھر مفت نگٹس تو دینے کا اعلان کیا ہی، اس کے ساتھ ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس نوجوان کا نام محفوظ کر لیا گیا۔ قابل حیرت بات ہے کہ متعدد سیلبرٹیز اور برانڈز نے بھی مہم میں طالبعلم کا ساتھ دیا۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ طالبعلم کی ٹوئیٹ 36 لاکھ بار ری ٹوئیٹ ہوئی، اس نوجوان نے ایک ناممکن کام کو ممکن کر دکھایا کیونکہ کسی عام فرد کی ٹوئیٹ کو اتنی بار ری ٹوئیٹ کیا جانا عام طور پر دیکھنے میں نہیں آتا۔

پروگرام گائیڈ