Saturday 16 December, 2017

پیر حمید الدین سیالوی رانا ثناء ﷲ کے استعفے کیلئے پھر متحرک


سرگودھا: (کوہ نور نیوز) پیر حمید الدین سیالوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رانا ثناء ﷲ کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پیر حمید الدین سیالوی نے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان بھی کر دیا ہے، کہتے ہیں استعفے دینے والے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء پیر آف سیال شریف کے فیصل آباد کے جلسے میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے چیئرنگ کراس میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور ان کے ساتھیوں کا دھرنا ختم کرانے کیلئے پنجاب حکومت نے زؑیم قادری کو پیر آف سیال شریف کے پاس مصالحت کرانے کیلئے بھیجا تھا جنہوں نے یہ شرط رکھی تھی کہ رانا ثناء اللہ ان کے پاس آ کر اپنے عقیدے اور متنازعہ بیان کی وضاحت کریں۔ بعد ازاں حکومت پنجاب نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے ساتھ مذاکرات میں بھی وعدہ کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ جلف علماء کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت پیش کریں گے۔ میاں شہباز شریف نے بھی پیر سیال شریف کو فون کرکے جلد خود حاضر ہونے کا وعدہ کیا تھا

پروگرام گائیڈ