Saturday 16 December, 2017

'سپریم کورٹ کو بتا دیا سندھ سے ہمیشہ زیادتی ہوئی، 3 گھنٹے سوالوں کے جواب دیئے'


کراچی: (کوہ نور نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے جہانگیر پارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر 7 ہزار میگا واٹ سرپلس ہے تو سندھ میں بجلی کیوں چلی جاتی ہے؟ سندھ کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میئر کراچی کے لئے کوئی روک ٹوک نہیں، وہ جب چاہیں ملاقات کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایمپرس مارکیٹ کا پیدل دورہ کیا۔ دکانداروں سے ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے ایک دکان سے بریانی بھی خرید کر کھائی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر میں گھوم پھر کر زمانہ طالبعلمی یاد آ گیا۔

پروگرام گائیڈ