Tuesday 12 December, 2017

ہاکی ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری


لاہور: (کوہ نور نیوز) ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا۔ انٹرنیشنل کھلاڑی آئندہ ماہ دس جنوری کو کراچی پہنچے گے۔ کھلاڑیوں کا تعلق، ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا، سپین اور بلجیم سے ہے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کا پہلا میچ 12 جنوری کی شام سات بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا مقابلہ 14 جنوری کو لاہور میں شیڈول ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت پیغام جائے گا۔ ورلڈ الیون کی آمد کے موقع پر ہال آف فیم پروگرام میں حسن سردار، اصلاح الدین سمیت انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ایوارڈ دئیے جائیں گے۔

پروگرام گائیڈ