Saturday 16 December, 2017

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی مئیر لندن صادق خان سے ملاقات


لاہور: (کوہ نور نیوز) چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے لاہورمیں لندن کے ہر دلعزیز مئیر صادق خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کھیلوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے، اکنامک کوریڈور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کا کام متاثرکن ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اسپورٹس روابط دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں گے۔ چئیرمین زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر پشاور زلمی کی شرٹ اور زلمی ٹیم کے دستخط والا بیٹ صادق خان کو پیش کیا اور پاکستان سپر لیگ کے میچ دیکھنے کے لیے یوااے ای اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔

پروگرام گائیڈ