Saturday 16 December, 2017

روس کی ننھی ماڈل دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار


ماسکو: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیداکرنے کیلئے اکثر فنکاروں کو کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن اس لڑکی نے تو انتہائی کم عمری میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔ روس سے تعلق رکھنے والی اینسٹیزیا نامی 6 سالہ ماڈل نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا، یہ خطاب اسے سوشل میڈیا پر اس کے لاکھوں مداحوں کی طرف سے دیا گیا ہے۔ نیلی آنکھوں والی گڑیا جیسے خدوخال کی حامل اینسٹیزیا نے محض 4 برس کی عمر میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کر دیا تھا۔ آج بڑے سے بڑے میگزین اس ننھی ماڈل کیلئے شوٹ کیلئے بے قرار رہتے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اینسٹیزیا کے 5 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔

پروگرام گائیڈ