Saturday 16 December, 2017

یونیسکو نے تاج محل کو عالمی ورثے میں دوسرا بہترین مقام قرار دے دیا


نیویارک (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور کلچر( یونیسکو ) نے نئے سروے کے بعد بھارتی شہر آگرہ میں تاج محل کو عالمی ورثے میں دوسرا بہترین مقام قرار دیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 80 لاکھ افراد فن تعمیر کے اس حسین شاہکار تاج محل کو دیکھنے آتے ہیں۔ یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں پہلے نمبر پر کمپوڈیا کا انگکور واٹ پہلی جبکہ دیوار چین تیسری پوزیشن پر ہے۔ پیرو کا آثارقدیمہ ماچو پیچو یونیسکو کی عالمی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہ پرکشش سیاحتی مقام سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے۔

پروگرام گائیڈ