Saturday 16 December, 2017

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر


ممبئی (کوہ نور نیوز) بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی انتظار کی سولی پر لٹکا دیا ہے، آئندہ سال پاکستان میں شیڈول نابینا افراد کے ورلڈ کپ کیلئے ابھی تک ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نےاجازت کیلئے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرم حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ انڈین بلائنڈ کرکٹرز کو آئندہ سال پاکستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کا انتظار ہے جبکہ بھارتی حکومت روایتی ہٹ دھرمی پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ابھی تک نابینا افراد کی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی نہیں مل سکا۔ نابینا افراد کا ورلڈ کپ سات جنوری 2018 سے پاکستان اور دبئی میں شیڈول ہے۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اجازت کیلئے ایک بار پھر حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جوں ہی گرین سگنل ملے گا عالمی کپ کیلئے تیاریاں تیز کر دی جائیں گی۔

پروگرام گائیڈ