Saturday 16 December, 2017

بین سٹوکس آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل


لندن (کوہ نور نیوز) انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، ایک کلب کے باہر مار پیٹ کرنے پر وہ رواں برس ستمبر سے انٹرنیشنل کرکٹ سے آؤٹ تھے۔ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں لگاتار دو ناکامیوں کے بعد انگلینڈ کو بین سٹوکس کی یاد آ گئی۔ دھواں دار بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈر کو کینگروز کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ بین سٹوکس کو رواں برس ستمبر میں کلب کے باہر مار پیٹ کرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلش کرکٹ بورڈ نے انہیں کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔ ایک روزہ سیریز کیلئے انہیں منتخب تو کر لیا گیا ہے تاہم بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

پروگرام گائیڈ