Saturday 16 December, 2017

طاہر القادری سڑکوں پر نکلے تو بھرپور ساتھ دینگے: عمران خان


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) عمران خان کا کہنا ہے مسلمانوں کی طرف سے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں، فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ اور لوگوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان نہیں سمجھتے، تمام مسلم ممالک کو اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے بعد شہباز شریف کا جھوٹ پکڑا گیا، رانا ثناء نے گولیاں چلانے کا حکم دیا، دونوں کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا تو بھرپور ساتھ دینگے، متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پوری قوم باہر نکلے تا کہ ان کو سزائیں ہوں۔ عمران خان نے کہا پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کیلئے احتجاج کیا، ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، احسن اقبال جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔

پروگرام گائیڈ