Saturday 16 December, 2017

سراج الحق کا ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان


لاہور: (کوہ نور نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی 8 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔ سینٹر سراج الحق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر عالمی برادری کو بھرپور پیغام دیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا۔ سینیٹر سراج الحق نے اپیل کی کہ مسلم حکمران متحد ہو کر امریکی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل دیں۔

پروگرام گائیڈ