Saturday 16 December, 2017

عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں، شہباز شریف


لاہور: (کوہ نور نیوز) ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوری روایات کی امین جماعت ہے، جس نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ ووٹ کی اہمیت اور تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں، آج کے دن ہمیں ووٹرز کی اہمیت اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

پروگرام گائیڈ