Saturday 16 December, 2017

ٹھٹہ کے قریب سمندرمیں کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق


ٹھٹہ: (کوہ نور نیوز) ٹھٹہ کے علاقے میرپور ساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی تیز ہوا اور گنجائش سے زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد زائرین سوار تھے جو روحانی بزرگ کے مزار پر حاضری اور علاقائی میلے مینھ بھٹائی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ ڈوبنے والوں میں سے ایک بچے، 2 خواتین اور 3 مردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ لاشوں کو میر پور ساکرو کے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پروگرام گائیڈ